’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ کیا تھی، جان کر آپ بھی اسے داد دیں

’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ کیا تھی، جان ...
’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ کیا تھی، جان کر آپ بھی اسے داد دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 2017ءمیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی کا اشتہار دے ڈالا تھا اور اس انوکھے اشتہار کو دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دی۔ اب بیوی کی طرف سے ایسا اشتہار دیئے جانے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایمی کروز نامی مصنفہ تھی اور بچوں کا ادب لکھتی تھی جس نے اپنے شوہر جیسن کی شادی کا اشتہار دیا۔ اب جیسن نے ایک کتاب تصنیف کی ہے جس میں اس نے اس کی وجہ بیان کر دی ہے۔ جیسن لکھتا ہے کہ ہماری 26سالہ ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار رہی۔ ایمی بہترین شریک حیات تھی۔ وہ اووری کے کینسر میں مبتلا تھی اور ڈاکٹروں نے اسے چند ہفتے کی مہلت دے رکھی تھی۔


جیسن لکھتا ہے کہ ”اسی دوران ایمی نے میری شادی کا اشتہار دے دیا کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اس کی زندگی میں ہی میری دوسری شادی ہو جائے۔ وہ سمجھتی تھی کہ محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ محبت کی ایک کہانی کا اختتام ہوتا ہے تو وہیں سے دوسری کہانی شروع ہو جاتی ہے۔ “واضح رہے کہ اپنے اس اشتہار میں ایمی نے لکھا تھا کہ ”کیا آپ میرے شوہر سے شادی کریں گی؟ وہ ایک ایسا شخص ہے جس کے ساتھ آسانی سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ ایک کامیاب وکیل، متاثر کن باپ، خوش لباس، ایڈونچر پسند، سفر کا شوقین اور گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے والا شخص ہے مگر وہ کھانا انتہائی برا بناتا ہے۔“واضح رہے کہ اس اشتہار کی اشاعت کے چند ہفتے بعدمارچ 2017ءمیں ایمی کا انتقال ہو گیا تھا اور جیسن کی شادی اس کی زندگی میں تو نہ ہو سکی تاہم اس کے انتقال کے چند ہفتے بعد اس کے اشتہار کی بدولت ہی جیسن کی دوسری شادی ہو گئی۔ جیسن اپنی اس دوسری بیوی کو ایمی کی طرف سے ملنے والا تحفہ قرار دیتا ہے اور کتاب کے آخر میں اس تحفے پر ایمی کا شکریہ بھی ادا کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -