استاد نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

استاد نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
استاد نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 26 جون کو پیش آیا اور 28 جون کو طالبہ کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو کالج میں کلاسز کے اجراکا کہہ کر بلایا اور دیگر طالبات کے نہ ہونے پر جب وہ واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے اسے روک لیا۔بائیولوجی کا ٹیچر عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔مقدمے کے مطابق ملزم نے طالبہ کی ویڈیو بھی بنائی اور نیم بیہوشی کی حالت میں کالج گیٹ پر چھوڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -