کورونا وائرس کا 73 سالہ مریض چائے پینے کے شوق میں ہسپتال سے نکل گیا، افراتفری پھیل گئی

کورونا وائرس کا 73 سالہ مریض چائے پینے کے شوق میں ہسپتال سے نکل گیا، افراتفری ...
کورونا وائرس کا 73 سالہ مریض چائے پینے کے شوق میں ہسپتال سے نکل گیا، افراتفری پھیل گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کا ایک چائے کا شوقین مریض چائے پینے کے لیے ہسپتال سے کھسک گیا جس پر ہسپتال کے عملے میں افراتفری مچ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں پیش آیا جہاں یہ 73سالہ مریض ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ گزشتہ روز اسے چائے کی طلب ہوئی او ر وہ طبی عملے سے چوری ہسپتال سے باہر چلا گیا۔

جب عملے کو اس کے غائب ہونے کی خبر ہوئی تو ہسپتال میں اس کی ڈھنڈیا مچ گئی۔ کافی دیر تک عملہ اسے تلاش کرتا رہا لیکن ناکام رہا مگر پھر مریض خود ہی واپس آ گیا اور جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ”میں چائے پینے گیا تھا۔“ واضح رہے کہ یہ مریض ایک اور نجی ہسپتال میں کسی اور مرض کی وجہ سے زیرعلاج تھا جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا اور اسے اس دوسرے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کورونا وائر س کے مریض رکھے جا رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -