کراچی میں نشہ کر کے گاڑیاں چرانے والے 2 لڑکوں اور ایک لڑکی کی کہانی

کراچی میں نشہ کر کے گاڑیاں چرانے والے 2 لڑکوں اور ایک لڑکی کی کہانی
کراچی میں نشہ کر کے گاڑیاں چرانے والے 2 لڑکوں اور ایک لڑکی کی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ماڈل پولیس سٹیشن فیروز آباد کی پولیس نے دو لڑکوں اور ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے جو نشے کے عادی تھے اور گاڑیاں چوری کرتے تھے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا ہے کہ ملزمان میں شاہ رخ، وجاہت اور سمیرا احسان شامل ہیں۔ تینوں ملزمان ایک ہنڈا سٹی گاڑی چوری کرکے لیجا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں دھر لیا۔
رپورٹ کے مطابق جب انہیں پکڑا گیا اس وقت بھی وہ تینوں نشے میں دھت تھے۔ ان کے قبضے سے دو پستول اور آئس پاﺅڈرسمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ تینوں ملزمان ایک گینگ سے تعلق رکھتے ہیں جس کے اراکین کی تعداد 8سے 10تک ہے۔ شاہ رخ اور وجاہت ناظم آباد کے رہائشی ہے جبکہ لڑکی سمیرا سرجانی ٹاﺅن کی رہنے والی ہے۔ شاہ رخ اس سے قبل 2016ءاور 2017ءمیں بھی گرفتار ہو چکا تھا۔