ایئرپورٹ پر نوجوان لڑکی کے پاس سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، لیکن کس شرمناک طریقے سے چھپائی ہوئی تھیں؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

ایئرپورٹ پر نوجوان لڑکی کے پاس سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، لیکن کس ...
ایئرپورٹ پر نوجوان لڑکی کے پاس سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، لیکن کس شرمناک طریقے سے چھپائی ہوئی تھیں؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ سال ایک آسٹریلوی لڑکی ایئرپورٹ پر گرفتارہوئی تھی جس نے اپنے زیرجاموں میں 85ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 76لاکھ روپے) مالیت کی کوکین چھپا رکھی تھی۔ اب وہ جیل کی اضافی سزا سے بچ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 26سالہ منشیات سمگلر کا نام الیگزینڈرا کوبلکے ہے جو سڈنی میں نیم برہنہ ڈانس کرتی تھی اور پھر منشیات سمگلنگ کے دھندے میں ملوث ہو گئی۔ اس نے سڈنی سے تسمانیہ 13بار منشیات سمگل کیں۔ اس بار برطانیہ میں پکڑے جانے پر اسے 2سال 8ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن پراسیکیوٹرز نے اس کو مزید قید کی سزا دلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا تاہم جسٹس بریان مارٹن نے پراسیکیوٹرز کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی ہے کہ 2سال 8ماہ کی سزا کافی ہے۔ واضح رہے کہ الیگزینڈرا کی سزا کے حکم نامے کے مطابق اسے 16ماہ بعد ضمانت پر رہائی مل سکتی ہے اور یہ مدت پوری ہونے پر وہ تین دن پہلے ضمانت پر رہا ہو چکی ہے۔ وہ ایک منشیات سمگلر گینگ کے ساتھ کے لیے کام کر رہی تھی اور اب تک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات مختلف ممالک میں سمگل کر چکی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -