پولیس کی کارروائی ، جسم فروشی کے 3 اڈوں سے 7 لڑکیوں سمیت 17 افراد گرفتار

پولیس کی کارروائی ، جسم فروشی کے 3 اڈوں سے 7 لڑکیوں سمیت 17 افراد گرفتار
پولیس کی کارروائی ، جسم فروشی کے 3 اڈوں سے 7 لڑکیوں سمیت 17 افراد گرفتار

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے 3 اڈوں سے 7 لڑکیوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔

راجستھان کے شہر ادے پور میں 3 خواتین ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 3 مختلف ہوٹلوں میں چلنے والے قحبہ خانوں پر چھاپے مارے گئے۔ خواتین ڈی ایس پیز نے سادہ کپڑوں میں کارروائیاں کیں اور 7 لڑکیوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔

جسم فروشی کے دھندے میں نہ صرف راجستھان بلکہ دوسری ریاستوں دلی، آسام اور اترا کھنڈ کی لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ پولیس نے گاہکوں اور دلالوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -