تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا اہم بیان سامنے آ گیا

تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا اہم بیان ...
تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا اہم بیان سامنے آ گیا

  

وورسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سلسلہ لمبا چلا تو ہوسکتا ہے انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو گیند چمکانے کیلئے نیا طریقہ تلاش کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کیا، کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا، کھلاڑی اچھے دکھائی دے رہے ہیں، اس لئے امید ہے کہ سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے کرکٹ کو دھچکا لگا اور دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا، نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا، تھوک سے گیند چمکانا چھوڑنے سے پہلی امید یہ ہے کہ کورونا سے چھٹکارا ملے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا تھا کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -