کرپٹ کون ؟؟؟

کرپٹ کون ؟؟؟
کرپٹ کون ؟؟؟

  

حکمران چور ہیں،حکمران کرپٹ ہیں، یہ ایوان میں آتے ہی کرپشن کے لئے ہیں،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو ایوانوں تک لاتا کون ہے ؟ تو جناب یہ لوگ ہمارے ہی دیئے ہوے ووٹوں سے ایوان تک پہنچتے ہیں، اس کا تو پھر سیدھا سا مطلب ہے، یا ہمارا انتخاب غلط ہے یا پھر ہم خود غلط ہیں؟ تو حضور ہم ہی غلط ہیں،ہم ہی کرپٹ ہیں،ایک کرپٹ آدمی کا انتخاب بھی کرپشن ہی ہے .۔۔۔ اوہو اپ تو غصہ کر گئے ؟ غصہ تو آے گا کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے،جناب یہ سچ ہی تو ہے یہاں ہر آدمی ہی کرپٹ ہے کیونکہ کرپشن کے لئے آپ کو صرف بے حس،بے ضمیر اور خود غرض ہونا چاہئے،مجھے یقین تھا آپ لوگ مجھے ہی غلط کہیں گے، اس لئے آپ ہی کےمعاشرےمیں سےکچھ مثالیں پیش کرنا چاہتا ہوں اور فیصلے کا اختیار بھی آپ کو ہی دیتا ہوں، کیا ان لوگوں کا شمار بھی کرپٹ لوگوں میں ہوتا ہے یا نہیں؟ .

پوری تنخواہ لے کر کام نہ کرنے والا ملازم کون ؟تھوڑے کام کے زیادہ پیسے وصول کرنے والا مستری کون ؟نوکری دینے کے نام پررشوت لینےوالاافسرکون؟اچھےپھل دیکھ کرگندےپھل تولنےوالاپھل فروش کون؟چائےکی پتی میں رنگ ملانےوالاچائے فروش کون؟5سو یونٹ کو 15 سو لکھنے والا میٹر ریڈر کون؟خالص گوشت کےپیسےوصول کرکےہڈیاں بھی ساتھ تولنےوالاقصائی کون ؟خالص دودھ کی آواز لگاکرپانی اورپاؤڈر کی ملاوٹ کرنےوالاگوالہ کون؟گاڑی کےاوریجنل سپئر پارٹس نکال کردونمبرلگاناوالامستری کون؟اللہ تعالیٰ کےنام پہ تعویز بناکر بیچنے والا مولوی کون؟خودکوئی کام کئےبغیردو لاکھ روپےاورسٹاف کوپورےمہینے کی دو ہزار روپے تنخواہ دینے والا پرائیویٹ سکول کا مالک کون؟

گھر بیٹھ کر حاضری لگوا کرحکومت سےپوری تنخواہ لینےوالامستقبل کی نسل کا معماراستاد کون؟ کم تول کرپورےپیسے وصول کرنے والا دوکاندارکون؟معمولی بیماری میں کمپنیوں کےلیےہزاروں روپے کی دوائی لکھنےوالاڈاکٹر کون ؟نارمل ڈیلیوری کوچندٹکوں کے لئے آپریشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کون ؟معمولی سی رقم کےلئےسچ کوجھوٹ اور جھوٹ کو سچ میں بدلنےوالاوکیل کون؟دس روپے کےسودے میں ایک روپیہ غائب کرنےوالابچہ کون؟افسر کےنام پررشوت لینےوالانوکرکون؟کھیل کےبین الاقوامی مقابلوں میں میچ فکسنگ کرنےوالاکھلاڑی کون؟دشمن ملک میں شہرت اوردولت کی خاطرملک کی عزت اوروقارخاک میں ملانےوالا ادا کاراورگلوکارکون؟کروڑوں کےبجٹ میں غبن کرکےدس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے کون؟

لاکھوں روپےغبن کرکے دس ہزارکاہینڈ پمپ لگانےوالاجابرٹھیکیدارکون؟پوری رات دلالی کر کہ فاحشہ کو30ہزارمیں سے5ہزار دینے والا منحوس دلال کون؟ غلہ اگانے کےلئےبھاری بھرسودپررقم قرض دینےوالاظالم چوہدری کون؟ زمین کےحساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کر کے اپنے بیٹے کو حرام مال کا مال بنانے والا پٹواری کون؟اپنے قلم کو بیچ کر پیسے کمانے والا صحافی کون؟ 10روپےکاانجکشن لگا کر200روپےلینے والا ڈاکٹر کون؟ملٹی نیشنل کمپنی کی دوائی کےپیسےلیکر لوکل دوائی دینے والا فارماسٹ کون؟اگرآپکاجواب ہاں ہےتومبارک ہو آپکا ضمیر زندہ ہےورنہ ہمیں اپنےگربیان میں جھانکناہوگاکیونکہ جب آپ کسی دوسرے کی 

طرف انگلی کرتے ہیں تو تین انگلیاں آپ ہی کی طرف ہوتی ہیں. علامہ اقبال فرماتے ہیں!

اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی

تُو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن۔۔۔

آخرکب تک ہم حکمرانوں اورسیاستدانوں کوبرابھلاکہکراورگالیاں دے کراپنے جرائم اور گناہوں پر پردے ڈالتے رہیں گے؟ کرپٹ، چور حکمرانوں وسیاستدانوں اوراس دیمک زدہ معاشرے کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانک کرخودکوٹھیک کرنا ہو گا ورنہ زبان پرلاالہ اوردل میں اس کالی بلاسے ہمارے حالات کبھی بھی ٹھیک نہیں ہونگے۔ہمیں اس ملک وقوم کی تقدیربدلنے کے لئے پہلے اپنے ان اعمال،افعال اورکردارکوبدلناہوگاجس دن ہم راہ راست پرآکربدل گئے اس دن یہ سارے بدسے بدتر حالات بھی پھر خودبخود بدل جائیں گے۔اب گیندکسی چور اور ڈاکو حکمران وسیاستدان کے پاس نہیں بلکہ ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اب یہ ہم پرمنحصرہے کہ ہم کامیابی اورتباہی میں سے کس کاانتخاب کرتے ہیں؟

نوٹ :یہ بلاگر کا ذاتی نقطعہ نظر ہے،ادارے کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید :

بلاگ -