دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل مزید 6 کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئے

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل مزید 6 کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئے
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل مزید 6 کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شامل مزید 6 کرکٹرز مانچسٹر پہنچ گئے ہیں جن کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے جن کے نتائج منفی آنے کی صورت میں پہلے سے وورسٹر میں موجود قومی کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد سکواڈ میں شامل محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان گزشتہ روز غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔ مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ 6 کھلاڑی بذریعہ بس ووسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ٹیسٹنگ پروگرام کے زیر اہتمام کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ کے بعد ان کھلاڑیوں کو سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان سکواڈ کے 20 کھلاڑی اور مینجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

مزید :

کھیل -