”تماشائیوں کی کمی پوری کرنے کیلئے میں یہ کام کروں گا“ سٹورٹ براڈ نے اپنی ’چال‘ خود ہی بے نقاب کر دی

”تماشائیوں کی کمی پوری کرنے کیلئے میں یہ کام کروں گا“ سٹورٹ براڈ نے اپنی ...
”تماشائیوں کی کمی پوری کرنے کیلئے میں یہ کام کروں گا“ سٹورٹ براڈ نے اپنی ’چال‘ خود ہی بے نقاب کر دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلنا مشکل ہوگا، لیکن وہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی چال اپنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوران میدان میں تماشائیوں کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن اب گراؤنڈ میں شائقین کی کمی پوری کرنے کیلئے سٹورٹ براڈ نے نیا طریقہ اپنانے کا سوچا ہے جن کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کی غیرموجودگی میں اپنی انرجی پوری کرنے کیلئے حریف بیٹسمین کو تنگ کروں گا، اس سے پمپ اپ ہوجاؤں گا اور ماحول بھی بنا رہے گا۔

خیال رہے کہ سٹورٹ براڈ کے والد کرس بھی جھگڑالو مشہورتھے، اور اب بیٹے نے ابا کا مزاج اپنانے کی ٹھان لی ہے، انگلش کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ ان کو والدہ نے مشورہ دیا ہے کہ کھیل کے دوران ایسے بن جاؤجیسے 12 سال کا لڑکا ہو۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کرکٹ میچز بھی بغیرتماشائیوں کے منعقد ہوں گے جس پر مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا لیکن کورونا سے مقابلہ کرنے کیلئے اسے اپنانا ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -