حبس اور گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

حبس اور گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نےمون سون بارشوں ...
حبس اور گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے 6 جولائی سے شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مون سون بارشوں کا پہلا سسٹم مشرقی سندھ سے داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے۔کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 7 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا، گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جس سے شہر کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔دوسری طرف نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں اگلے ہفتے سے  تیز بارشیں ہونگی جس سے اربن فلوڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -