شیخوپورہ ٹرین حادثےکا ذمہ دار کسے قرار دیا گیا?ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

شیخوپورہ ٹرین حادثےکا ذمہ دار کسے قرار دیا گیا?ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے ...
شیخوپورہ ٹرین حادثےکا ذمہ دار کسے قرار دیا گیا?ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جس میں کوچ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور کی جانب آ رہی تھی، کوچ ڈرائیور نے ریلوے کی جانب سے لگے بورڈ اور اسپیڈ بریکر کو نظر انداز کیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ بھل کے اور فاروق آباد کے درمیان پھاٹک نمبر 52 تھری پر کوچ ڈرائیور کی جلد بازی اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حادثے کے باعث کوچ 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی اور کوچ ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

مزید :

قومی -