ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ مایوس نہ ہوں۔ اب کسی وقت بھی آپ پریشانی سے نکل سکتے ہیں اور ضرورت بھی اللہ ضرور پوری کر دیں گے۔ اس وقت بس خانگی امور میں غصہ مت دکھائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لوگ لاکھ مخالفت کر لیں۔ عزت دینے والا میرا اللہ ہے۔ آپ کی نیت صاف رہی تو اب تیزی سے بہتری حاصل کر لیں گے اور رکاوٹوں کو بڑی خوبی سے عبو رکر لیںگے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک ناراض شخص سے صلح کی امید ہے۔ محبت میں کامیابی والا ستارہ بھی چمک رہا ہے۔ رہائش کی تبدیلی کے حوالے سے بھی کوئی خبر ہے۔ وراثتی امور والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بلاک رقم میں سے کچھ کی واپسی ممکن ہو سکتی ہے اور جن لوگوں نے پچھلے کافی دن صحت کی خرابی میں گزاریں ہیں۔ آج سے وہ ان شاءاللہ بہتری کی جانب چل پڑنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی طرف سے آفر ملنے کی امید اور ایک دوست کسی کام میں مددگار بھی ہو سکتا ہے۔ آج کا دن گھر میں جاری ٹینشن کو بھی ختم کرنے میں بحکم اللہ بڑا اہم رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خوبصورت دن ہے۔ آپ نے ان شاءاللہ اچھی خبر لینی ہے اور آج کا دن روزگار کے حوالے سے سفر کرنے کا مشورہ بھی دے سکتا ہے اور انجان جگہ سے مدد مل سکتی ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جو خبر آج ملنے والی تھی۔ وہ کل ملنے کی امید ہے اور نوکری کے حوالے سے کوئی فیصلہ لیں گے۔ صحت کے حوالے سے بھی کچھ مسئلہ ہے۔ صدقے سے کام ضرور لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج کچھ رقم ملنے کا امکان ہے۔ حالات میں کافی دنوں سے جو خرابی تھی، اب بہتر ہو سکے گی، جن لوگوں نے جگہ تبدیل کرنی ہے، وہ چند دن انتظار کریں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ اضافی رقم ملنے کا امکان ہے اور آج خواہشمند افراد کا بڑا کام ہو سکتا ہے جو لوگ کسی بھی پریشانی میں تھے۔ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد نے روزگار تبدیل کرنا ہے۔ ابھی انتظار کریں۔ البتہ قرض وغیرہ کے حوالے سے مسئلہ حل ہونے کی امید بھی ہے۔ آج صحت کچھ ٹھیک محسوس نہ ہو گی۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دماغ پر بوجھل پن رہے گا اور کسی بات کا خوف بھی سوار رہے گا جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ یہ وہم ہے ستارے اپنا مقام بدل رہے ہیں۔ آپ کو بس صدقہ دینا ہے اور کچھ نہیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کافی راستے صاف ہو رہے ہیں جن افراد نے بہت عرصے سے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی مگر حاصل کچھ نہیں ہو رہا تھا، آج سے وہ بھی اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔