کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4ملزما ن گرفتار

کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4ملزما ن ...
کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4ملزما ن گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتا ر کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف آپریشن کراچی کے علاقے گولیمار میں کیا گیا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے پرانے گولیمار میں دکانوں سے بھتہ وصولی کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان گارڈن کے اطراف میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -