سعید غنی اور نیب کے درمیان مقابلہ جاری، پی پی رہنما کا ضمانت سے انکار، پیر کواحتساب بیورو میں پیش ہونے کا اعلان

سعید غنی اور نیب کے درمیان مقابلہ جاری، پی پی رہنما کا ضمانت سے انکار، پیر ...
سعید غنی اور نیب کے درمیان مقابلہ جاری، پی پی رہنما کا ضمانت سے انکار، پیر کواحتساب بیورو میں پیش ہونے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے خلاف نیب کراچی میں کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں پہلے ذکر نہیں کیا مگر اب نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں ،میں پیرکو اکیلے نیب کے دفتر جاو¿ں گا اور کہوں گا کہ میں نے ضمانت نہیں کروانی ، نیب میرے خلاف الزامات پر تحقیقات کرے ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب کا نیازی سے گٹھ جوڑ ہے ، چئیرمین نیب کے خلاف ویڈیو چلی تھی حکومت وہ ویڈیو دکھا کر چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے ، حلیم عادل شیخ کے خلاف بات کرنے پر نیب نے ردعمل دیا اور میرے بیان کی مذمت کی۔ کہیں یہ ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس تو نہیں جو حلیم عادل کا نام لینے پر نیب میرے پیچھے آ گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ اتنے پیارے ہیں کہ میں نے گرفتاری کی بات کی تو الٹا مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، نیب نے سیکشن اکتیس کے تحت کارروائی کرنے کا کہا مگر یہ سیکشن میرے اوپر کسی صورت لاگو نہیں ہوتا ، خورشید شاہ اور اعجاز جاکھرانی پر بات کرنے کی پاداش میں مجھ پر اثر انداز ہونے کی بات کی ، سیکشن اکتیس نیب کے اپنے لوگوں پر لاگو ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے آٹا سکینڈل پر کیا کارروائی کی ، علی ظفر شوگر ملز کا وکیل رہا ہے،ایف آئی اے اور کمیشن کی رپورٹ سائیڈ پر کر کے علی ظفر کو کہا کہ تم فیصلہ کرو ، ادویات کی قیمتوں ، آٹے سکینڈل اور چینی سمیت حکومت کے میگا کرپشن سکینڈل پر نیب نے کیا کیا ، میں پیر کو اکیلا نیب کراچی کے دفتر جاو¿ں گا۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا طرز سیاست یہی ہے ، ایم کیو ایم میں بہت سے لوگ ہیں جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں ، کراچی میں ایم کیو ایم بلکل فارغ ہوگئی ہے ، چیئرمین نیب کو استعفیٰ دے دینا چاہئیے ، ارباب غلام رحیم جہاں بھی گیا ہے اس کو برباد کر دیا ہے۔