”یہاں میرا گھر نہیں بس رہاہے اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے ، کوئی میرے لیے ۔۔“عامر خان کی طلاق پر راکھی ساونت نے مطالبہ کر دیا 

”یہاں میرا گھر نہیں بس رہاہے اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے ، کوئی میرے لیے ...
”یہاں میرا گھر نہیں بس رہاہے اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے ، کوئی میرے لیے ۔۔“عامر خان کی طلاق پر راکھی ساونت نے مطالبہ کر دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راﺅ میں طلاق ہو گئی ہے جس کا دونوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان بھی کر دیاہے تاہم جب یہ خبر راکھی ساونت کو ملی تو ان کا رد عمل حیران کن تھا ۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں کہ انہیں ایک رپورٹر نے بتایا کہ عامر خان کی طلاق ہو گئی ہے جس پر راکھی ساونت تو پھر سٹپٹا گئیں اور پھر مضحکہ خیز اندا زمیں بولیں کہ ” یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے ۔“

رپورٹرز نے راکھی ساونت کو بتایا کہ حقیقت میں دونوں کی طلاق ہو گئی ہے جس پر اداکارہ شدید حیران ہوئیں اور کہا کہ ” کیا واقعی ، آپ لوگ سچ کہہ رہے ہیں ۔“ اداکارہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” عامر جی میں کنواری ہوں ، میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔ “ راکھی ساونت نے صحافیوں سے کہا کہ میرے لیے کوئی شوہر ڈھونڈ لاﺅ ، رپورٹرز نے کہا کہ ہم آپ کیلئے کل یہیں لے آئیں گے ۔ عامر خان کی طلاق پر راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے سچ میں یہ سن کر دکھ ہواہے ۔

مزید :

تفریح -