مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نوٹس بجھوانے کی مذمت

مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نوٹس بجھوانے کی مذمت
مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نوٹس بجھوانے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب فیصلہ کرلیں ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کے بعد ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،ان تمام سوالات کے جواب حمزہ شہباز58والیمز میں دے چکے ہیں،جن جائیدادوں کا ذکر کیا جارہا ہے وہ پہلے ہی قانونی عمل کا حصہ ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خبردار کیا تھا ایف آئی اے ذاتی ملازم نہ بنے ریاستی ادارہ بنے،ایک شخص میں کتنی بار ایک ہی الزم میں تفتیش ہوگی؟لاہورہائی کورٹ میں کوئی ثبوت اور شواہد پیش نہیں کے جاسکے۔