دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ، 19 افراد جاں بحق، 15سے زائد زخمی

دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ، 19 افراد جاں بحق، 15سے زائد زخمی
دانہ سر میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ، 19 افراد جاں بحق، 15سے زائد زخمی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 19افراد جاں بحق اور 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے  ہیں۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیرانی کے پہاڑی علاقے "دانہ سر "میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19افراد اور12 زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید اموات بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -