نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنرکورونا وائرس کے شکار ہو گئے
والنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر مچل سینٹنرکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹنر کی آئرلینڈ روانگی مؤخر ہوگئی۔
نجی ٹی وی"جیو نیوز "کے مطابق نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان 3ایک روزہ میچز کی سیریز 10 جولائی سے شروع ہونا تھی،مچل سینٹنر کو ون ڈے سیریز میں شرکت کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کرنا تھی ،کیوی حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ہی سینٹنر آئرلینڈ روانہ ہوپائیں گے۔
مچل سینٹنر 10 جولائی سے شروع ہونے والی اس سیریز سے قبل اپنی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں