کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ,تعداد7ہو گئی

کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ,تعداد7ہو گئی
کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ,تعداد7ہو گئی

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد لیگ میں ٹیموں کی تعداد 7ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ،ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ عید الضحیٰ کے بعد ہوگی جبکہ "کے پی ایل "میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز "جموں جانباز "ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کا این او سی جاری کردیا ہے۔جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ سٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -