بھارتی پنجاب نے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا

بھارتی پنجاب نے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا
بھارتی پنجاب نے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلٰی "بھگونت مان " نےعوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ پورا کردیا۔

"ٹائمز آف انڈیا "کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب بھگونت مان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے لوگوں کو دی گئی "گارنٹی" کو پورا کر رہی ہے کیونکہ یکم جولائی سے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ "پچھلی حکومتیں انتخابات کے دوران وعدے کرتی تھیں، وعدے پورے ہوتے ہوتے 5سال گزر جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے ایک نئی مثال قائم کی ہے "،بھگونت مان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے پنجاب میں ہر خاندان کو ماہانہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

واضح رہے کہ مفت بجلی دینے کا وعدہ انتخابات کے دوران کیے گئے اہم وعدوں میں سے ایک تھا،تاہم مفت بجلی فراہم کرنے سے ریاست کے خزانے پر ایک ہزار 800 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -