وزیر اعظم کا دانہ سر میں بس کھائی میں گرنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا دانہ سر میں بس کھائی میں گرنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار ...
وزیر اعظم کا دانہ سر میں بس کھائی میں گرنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے دانہ  سر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے اور حادثے میں 19 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار  کیا ہے ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

خیال رہے کہ  بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 19افراد جاں بحق اور 15سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیرانی کے پہاڑی علاقے "دانہ سر "میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19افراد اور12 زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید اموات بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -