امریکی ووٹرز کی اکثریت 2024 کے انتخاب میں بائیڈن یا ٹرمپ کا نام بیلٹ پیپر پر دیکھنا نہیں چاہتی، سروے رپورٹ 

امریکی ووٹرز کی اکثریت 2024 کے انتخاب میں بائیڈن یا ٹرمپ کا نام بیلٹ پیپر پر ...
امریکی ووٹرز کی اکثریت 2024 کے انتخاب میں بائیڈن یا ٹرمپ کا نام بیلٹ پیپر پر دیکھنا نہیں چاہتی، سروے رپورٹ 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)  ہارورڈ سینٹر فار امریکن پولیٹیکل سٹڈیز اور ہیرس پول کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق امریکی ووٹرز 2024 میں صدر بائیڈن یا سابق صدر ٹرمپ کو بیلٹ پر نہیں دیکھنا چاہتے. گزشتہ ماہ کے آخر میں کرائے گئے ایک سروے میں لوگوں کی اکثریت نے اگلے صدارتی انتخابات میں بائیڈن اور ٹرمپ کے دوبارہ میچ کے امکان کو مسترد کیا ہے. تاہم سروے سے یہ معلوم ہوا کہ ٹرمپ مضبوط بنیادوں پر کھڑے ہیں. 

سروے میں 10 میں سے 7 لوگوں نے کہا کہ بائیڈن کو دوسری مدت کے لیے انتخاب نہیں لڑنا چاہیے. 45 فیصد کا کہنا تھاکہ بائیڈن اچھے صدر ثابت نہیں ہوئے، جبکہ 30 فیصد نے کہا کہ وہ بہت بوڑھے ہیں. ایک چوتھائی لوگوں نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے.یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بائیڈن امریکہ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے ذہنی طور پر فٹ ہیں یا آپ کو عہدے کے لیے ان کی فٹنس پر شک ہے؟ 60 فیصد نے کہا کہ انھیں بائیڈن کی فٹنس پر شک ہے، رائے شماری میں میں 10 میں سے 9 ریپبلکن اور ایک چوتھائی سے زیادہ ڈیموکریٹس شامل تھے. 

ممکنہ ڈیموکریٹک پرائمری میں، سروے میں شامل 30 فیصد ڈیموکریٹس نے کہا کہ وہ بائیڈن کی حمایت کریں گے. نائب صدر کملا ہیرس کو 18 فیصد ووٹ ملے اور امریکی ریاست ورمونٹ سے سئنٹر برنی سینڈرز 8 فیصد پر تھے. تعداد کے لحاظ سے 10 میں سے 6 ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹرمپ دوبارہ انتخاب لڑیں. 3 میں سے 1 نے کہا کہ وہ امریکہ کو تقسیم کرے گا. 36 فیصد نے کہا کہ وہ غلط ہے جبکہ 30 فیصد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ گزشتہ سال 6 جنوری کو واشنگٹن، ڈی سی میں ہوئے ہنگاموں کے ذمہ دار ہیں. 

سروے پول سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ دیگر ممکنہ ریپبلکن امیدواروں کے درمیان پرائمری میں ریپبلکن ووٹرز کے واضح پسندیدہ  شخصیت ہیں. ریپبلکنز میں سے 56 فیصد نے کہا کہ وہ پرائمری میں ٹرمپ کو ووٹ دیں گے. یہ سروے 28-29 جون تک آن لائن کیا گیا اور اس میں 1,308 رجسٹرڈ ووٹر شامل تھے.

مزید :

بین الاقوامی -