ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر  سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ 

       ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر  سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ 
       ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر  سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحی پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی عید سپیشل ٹرین 8جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی،عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔  جب کہ تیسری عید سپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -