لوٹا کون ہوتا ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

 لوٹا کون ہوتا ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا
 لوٹا کون ہوتا ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

  

لاہور(جاوید اقبال سے)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے حلقہ پی پی 167 میں منعقد جلسے میں مریم نواز کی تقریب کے دوران لائٹ چلی گئی اور مائیک بند ہوگیا جس پر تقریر روکنی پڑی۔جلسے میں نذیر چوہان کا نام لینے پر لوگوں کے ”لوٹے لوٹے“ کے نعرے لگ گئے جس پر مریم نواز نے منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوٹا وہ نہیں ہوتا جو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں آئے۔مریم نواز نے کہا کہ لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -