ایک ماہ میں  کتنے مریضوں اور میتوں کوگھروں تک پہنچایاگیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

ایک ماہ میں  کتنے مریضوں اور میتوں کوگھروں تک پہنچایاگیا، ایدھی فاؤنڈیشن ...
 ایک ماہ میں  کتنے مریضوں اور میتوں کوگھروں تک پہنچایاگیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ جون 2022 میں 7698 مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 258 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 768 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ 5755 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1943 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔63 لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ایدھی سرد خانے میں 57 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔ بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 197 افراد میں سے 128 کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ 
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -