عید اورمون سون بارشیں، واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  عید اورمون سون بارشیں، واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
  عید اورمون سون بارشیں، واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ موسمیات کی مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقادکیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز،ایکسئین اور ایس ڈی اوز کی شرکت۔ بارشوں کے حوالے سے تمام ڈائریکٹرز کو پہلے سے زیادہ سخت محنت کرنی ہوگی۔ ایمرجنسی کیمپس فعال رکھیں سٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنائیں۔ ڈی واٹرنگ سیٹس اور باقی مشینری کو مکمل آپریشنل رکھیں۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔عید اور مون سون کی بارشوں کے حوالے سے آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر بجلی کی بندش کی صورت میں جنریٹرز کو استعمال کریں اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔بارش کے بعد نکاسی و آب کی مکمل نکاسی تک تمام افسران بمعہ عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود رہیں۔30 جون سے کشمیر روڈ زیر زمین واٹر ٹینک،شیرانوالہ گیٹ زیر زمین واٹر ٹینک اور سلطان احمد اچھرہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی،محمد دانش، فیصل خرم، حافظ راحیل اشرف، شاذل وقار، سہیل سندھو، سہیل قادر چیمہ سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -