سیمنٹ کی پیداوار بڑھ گئی

سیمنٹ کی پیداوار بڑھ گئی
سیمنٹ کی پیداوار بڑھ گئی

  

 اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں جون کے دوران   ماہانہ بنیادوں پر60 فیصد  نموریکارڈکی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جون میں اب تک ملک میں 53 لاکھ ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جو مئی کے مقابلہ میں 60 فیصدزیادہ ہے، مئی میں ملک میں 33 لاکھ 22 ہزارٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں سیمنٹ کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پردو فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 52 لاکھ 11 ہزارٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی جو رواں سال جون میں بڑھ کر53 لاکھ ٹن ہوگئی ہے،جاری مالی سال کے دوران اب تک ملک میں سیمنٹ کی کھپت کاحجم کروڑ، 29 لاکھ 31 ہزارٹن ریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے۔، گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 5 کروڑ، 74 لاکھ 33 ہزارٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید :

بزنس -