جج کی گاڑی کو نامناسب طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ، بعد میں واپس لے لیا گیا

جج کی گاڑی کو نامناسب طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ، بعد میں واپس ...
جج کی گاڑی کو نامناسب طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ، بعد میں واپس لے لیا گیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی کو نامناسب طریقے سے اوور ٹیک کرنے پر جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار اور  چار ڈرائیورزکو وضاحت کانوٹس غلط فہمی کا نتیجہ قرار  دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے نیا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار اور  ڈرائیورز کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، 29 جون کا وضاحت دینے کا لیٹر غلط فہمی کے باعث جاری ہوا  تھا جسے واپس لیا جاتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ معزز جج کی گاڑی کو غلط انداز میں اوورٹیک کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اور چار ڈرائیورز کو وضاحت دینےکی ہدایت کی گئی تھی۔یہ واقعہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی خوش دامن کے جنازے سے واپسی پر پیش آیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -