امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
سورس: Twitter/@rupertmurdoch

  

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک  سے طلاق لینے کے لیے ان کی بیوی جیری ہال نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی عدالت میں  درخواست دائر کر دی۔روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلین فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریکا بوکر، سکاٹش نژاد صحافی اینا مین اور چینی کاروباری خاتون وینڈی ڈینگ سے بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق درخواست میں جیری ہال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ‘ناقابل مصالحت اختلافات’ کی بناء پر وہ  شادی کے 6 سال بعد  اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہیں۔درخواست میں 66 سالہ ماڈل و اداکارہ جیری ہال نے 91 سالہ روپرٹ مرڈوک سے جائیداد میں اپنے حصے کے ساتھ بچوں کی کفالت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  ‘فاکس نیوز’، ‘دی وال اسٹریٹ جرنل’ اور برطانیہ کے ‘دی سن’ اور ‘دی ٹائمز آف یو کے’ کے مالک روپرٹ مرڈوک کی یہ چوتھی شادی ہے  جس میں طلاق ہونے جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل روپرٹ مرڈوک کے لیے مشہور تھا کہ وہ اپنی نئی بیوی کو زیادہ وقت دیتے رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -