خطرناک گھونگوں کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 سال کیلئے پابندیاں لگا دی گئیں

خطرناک گھونگوں کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 سال کیلئے پابندیاں لگا دی ...
خطرناک گھونگوں کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 سال کیلئے پابندیاں لگا دی گئیں

  

نیویارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر پورٹ رچی میں افریقی قسم کے خطرناک گھونگوں کے باعث 2 سال کیلئے پابندی لگا دی گئی ۔

ان پابندیوں میں  شہریوں کو پودوں ، مٹی ، کیچڑ ، کچرے حتی کہ ملبے اور تعمیراتی سامان کے قریب جانے  سے بھی منع کیا گیا ہے ۔ فلوریڈا کے محکمہ زراعت کی ڈائریکٹر کرسٹینا چٹی کے مطابق شہر میں بڑے سائز کے گھونگے موجود ہیں جن میں ریٹ لنگ ورم کیڑا پایا جاتا ہے، یہ گھونگے 8 انچ تک لمبے ہو سکتے ہیں ، اگر انسان یہ گھونگے کھائیں یا  انسان میں اس کے اثرات منتقل ہو جائیں تو وہ گردن توڑ بخار کا  باعث بن سکتے ہیں  جبکہ یہ انسانوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کیلئے بھی نقصان دہ ہے ،

 محکمہ زراعت کے مطابق گھونگوں کی یہ قسم انسانوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور تقریباً 500 سے زائد قسم کے پودے ان کی خوراک ہیں، اس کے علاوہ یہ گھونگے عمارتوں کی دیواروں کو بھی کھاجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ گھونگے 1960 میں جنوبی فلوریڈا میں پائے گئے تھے ، انتظامیہ نے 10 سال کی محنت سے ان کا شہر سے خاتمہ کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -