روڈ ٹو مکہ منصوبہ ،اسلام آباد ایئر پورٹ پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا

روڈ ٹو مکہ منصوبہ ،اسلام آباد ایئر پورٹ پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا ...
روڈ ٹو مکہ منصوبہ ،اسلام آباد ایئر پورٹ پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر "روڈ ٹو مکہ "منصوبے کے تحت قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ،روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 52قبل از حج فلائٹ آپریٹ کی گئیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق "روڈ ٹو مکہ "منصوبے کے تحت17ہزار77عازمین نے استفادہ حاصل کیا،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے )نے اسلام آباد سے21پروازوں سے 7ہزار174،سعودی ایئرلائن کی 17پروازوں کے ذریعے6 ہزار189عازمین ،سرین ایئر لائن کی  10 پروازوں کے ذریعے2ہزار841،ایئر بلیو کی4پروازوں کے ذریعے873مسافروں کو حجاج مقدس روانہ کیا گیا۔

 روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر بھی قائم کئے گئے تھے,اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے تمام عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ نے کی تھی سعودی امیگریشن کے عملے نے ایئرپورٹ پر تما م تر سہولتیں فراہم کرنے پر پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

منصوبے کی کامیابی پر اور آخری فلائٹ کے جانے کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -