75سال ہو گئے، ہم آزادہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے، خورشید شاہ

75سال ہو گئے، ہم آزادہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے، خورشید شاہ
75سال ہو گئے، ہم آزادہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے، خورشید شاہ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان  آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشیدشاہ نے کہا کہ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا، 75سال ہو گئے، ہم آزادہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ کیا ہم نے کبھی سوچا، اس ملک کے غریب عوام نے کیا قصور کیا ہے، حالات یہاں تک کیسے پہنچے، سب قصور وار ہے ، لیکن اب آگے کا سوچیں،جب ہم ابھی کچھ بھی نہیں بناتے تھے، مقروض نہیں تھے،جب ہم مقروض نہیں تھے،تب ہمارے پاس زراعت تھی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ جلسے سب کرتے رہتے ہیں ،  عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ عمران خان کا مائنڈ ہے، اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتا ہے تو کرتا رہے۔

مزید :

قومی -