وارنٹ جاری کرنا ہے تو سلمان شہباز کا کریں،رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب

وارنٹ جاری کرنا ہے تو سلمان شہباز کا کریں،رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب
وارنٹ جاری کرنا ہے تو سلمان شہباز کا کریں،رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان تو فلاحی کام کر رہے ہیں،وارنٹ جاری کرنا ہے تو سلمان شہباز کی کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک خودار پاکستان اور لیڈر دیکھنا چاہتے ہیں،تحریک انصاف ہر طبقہ فکر کی جماعت ہے، شہبازشریف نے آکر ملک میں تباہی پھیلائی،شہبازشریف کی بدترین ایڈمنسٹریشن ہے جو ہم دیکھ رہے ہیں، کہتے تھے شہبازشریف کے آنے سے خوش حالی آئے گی،ٹیکسٹائل شعبے کو گیس بند کر دی گئی،ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند،مزدور بے روزگار ہو گئے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  جمائما خان نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کی بات کی،یہ ہمیشہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر حملہ کرتے ہیں،نمل اور القادر یونیورسٹی پاکستانی بچوں کوتعلیم کیلئے بنائیں، عمران خان نے ایک ایک ڈاکومنٹ کا حساب دیا، آپ کی اوقات کیا ہے۔

مزید :

قومی -