پاک ،بنگلہ دیش تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ,سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

  پاک ،بنگلہ دیش تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ,سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر ...
  پاک ،بنگلہ دیش تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ,سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی)پا کستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات میں 45 فیصد اوربنگلہ دیش سے درآمدات میں 12.58 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے  اپریل 2022 تک کی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 720.85 ملین ڈالرزریکارڈکیاگیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو497.55 ملین ڈالرزکازرمبادلہ حاصل ہوا، اپریل2022 میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 58.93 ملین ڈالرزریکارڈکیاگیا جومارچ میں 89.80 ملین ڈالرز اورگزشتہ سال اپریل میں 71.91 ملین ڈالرزتھا،مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو616.20 ملین ڈالرزکازرمبادلہ حاصل ہوا۔
 

مزید :

بزنس -