بارش کی پھسلن اور اوور سپیڈنگ کی وجہ سے بس کھائی میں جاگری ، 19افراد ہلاک

بارش کی پھسلن اور اوور سپیڈنگ کی وجہ سے بس کھائی میں جاگری ، 19افراد ہلاک
 بارش کی پھسلن اور اوور سپیڈنگ کی وجہ سے بس کھائی میں جاگری ، 19افراد ہلاک

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس اوور سپیڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، واقعہ میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کی پھسلن اور اوور سپیڈنگ کے باعث ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -