کراچی جانے والی خاتون کو کنڈکٹر نے مسافر بس میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا

کراچی جانے والی خاتون کو کنڈکٹر نے مسافر بس میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا
کراچی جانے والی خاتون کو کنڈکٹر نے مسافر بس میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کنڈکٹر نے مسافر بس میں خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

جیو نیوز کے مطابق مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیےاترے تو کنڈکٹر نے اکیلے سفر کرنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، 30 سال کی خاتون اکیلے بکھر سے کراچی آرہی تھیں۔خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل سٹاپ پر رکی تھی۔بس میں ایک خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو بس کنڈکٹر  نے اکیلی خاتون کو  بس کی پچھلی سیٹ پر  زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون کے بس سے نہ اترنے پر ایک مسافر نے شک کی بناء پر بس کے اندر جاکر دیکھا اور کنڈکٹر کو زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جارہی تھیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اور گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -