'عمران خان کا مشن ہےکہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا ایجنڈا عمران خان پورا کررہا ہے، دفاعی ادارے میں بھی دراڑ ڈال رہا ہے، اس کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو، ہم اس کا نقاب اتاریں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور یا کسی مٹی کا کیا وفادار ہوگا، یہ اپنے خون کا وفادار نہیں، امریکہ سے بھی معافی مانگ رہا ہےاور پنڈی والوں سے بھی، بیگم صاحبہ کی ٹیپ لیک ہونے پر آج حواس باختہ ہے۔