بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے تک جا پہنچی

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے تک جا پہنچی
بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے تک جا پہنچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا  سلسلہ جاری ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں یہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال سات ہزار 787 میگاواٹ تک ہے ۔ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے  جبکہ بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور یہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک ہے۔

اس وقت پاکستان میں ہائیڈل سے پانچ ہزار  430 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 705میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے ۔ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113  میگا واٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔جوہری ایندھن  سے دو ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -