پنڈورا باکس دراصل کیا ہے؟ پنڈورا کون تھی اور اس کے باکس کے اندر کیا تھا؟

پنڈورا باکس دراصل کیا ہے؟ پنڈورا کون تھی اور اس کے باکس کے اندر کیا تھا؟
پنڈورا باکس دراصل کیا ہے؟ پنڈورا کون تھی اور اس کے باکس کے اندر کیا تھا؟
سورس: Picryl

  

ہم آئے روز خبروں میں دیکھتے ہیں کہ جب بھی کوئی شخص کسی پر الزامات لگاتا  ہے  تو خبروں میں ہیڈلائنز چلتی ہیں کہ فلاں شخص نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،لیکن یہ پنڈورا باکس آخر ہے کیا،  اس کی تاریخ کیا ہے اور اس  میں کتنی سچائی ہے؟

 پنڈورا کی کہانی دراصل یونان سے آئی ہے جو  قدیم یونانی  دیوتاؤں سے متعلق ہے، ہوا کچھ یوں کہ  ایک یونانی ٹائٹن  پرومیتھیس نے دیوتاؤں کے بادشاہ زیوس کی آگ چرالی، اس پر غصے میں آکر زیوس نے پرومیتھیس کو ایک پتھر سے باندھ دیا اور اس کے جگر پر پرندے چھوڑ دیے، اس کے باوجود زیوس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو اس نے ایک اور دیوتا ہیفسٹیس کو کہا کہ وہ مٹی سے ایک خوبصورت عورت تخلیق کرے، جس کے بعد پنڈورا نامی خاتون وجود میں آئی جس کو یونانی دیومالائی کہانیوں میں پہلی عورت کہا جاتا ہے، اس عورت کو تما م دیوتاؤں نے بدی اور برائیوں کے تحفوں سے نوازا  جو ایک باکس میں رکھ کر اس کے حوالے کیے گئے اور اسے پرومیتھیس کے بھائی ایپی میتھیس سے شادی کیلئے بھیج دیا گیا۔ پرومیتھیس نے اپنے بھائی کو تنبیہ کی تھی کہ وہ دیوتاؤں کا کوئی بھی تحفہ قبول نہ کرے لیکن وہ تو پنڈورا کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوچکا تھا اسی لیے اس نے نہ صرف اس سے شادی کی بلکہ دیوتاؤں کا دیا گیا تحفہ بھی قبول کیا ۔

 زیوس نےباکس حوالے کیا تو  پنڈورا کو یہ تو نہیں بتایا کہ اس باکس میں کیا ہے لیکن اس کو ہدایت کی کہ زندگی میں کبھی بھی اس باکس کو مت کھولنا ، اس کے بعد زیوس نے اس کی چابی پنڈورا کے شوہر کو دے دی  اور اس کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ باکس کھلنے نہ پائے، اس کے بعد انہیں زمین پر رہنے کیلئے بھیج دیا گیا، ہرمس نامی ایک دیوتا نے پنڈورا کو ضد اور تجسس عطا کیا تھا جس کے باعث وہ اس باکس کے بارے میں تجسس میں مبتلا رہتی ، وہ ہر وقت یہ باکس دیکھتی رہتی اور اسی تجسس میں مبتلا رہتی کہ آخر اس میں کیا ہے، وہ اپنے شوہر سے بار بار کہتی کہ اس کی چابی دی جائے لیکن شوہر دیوتاؤں کی ہدایت کے مطابق اسے چابی دینے سے انکار کردیتا، اپنے تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر  ایک دن پنڈورا نے اپنے شوہر سے چابی چرائی اور باکس کھول دیا، یونانی دیوتاؤں نے اس باکس میں دنیا کی تمام برائیاں رکھی تھیں، پنڈورا نے جیسے ہی باکس کھولا تو اس میں سے بیماری، پریشانیاں، جرائم اور نفرت سمیت دنیا بھر کی تمام برائیاں چھوٹے چھوٹے کیڑوں کی طرح اڑ اڑ کر باہر آنے لگیں، پنڈورا نے یہ دیکھا تو فوری طور پر باکس بند کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک تمام برائیاں باکس سے نکل چکی تھیں، جب پنڈورا نے باکس بند کیا تو اس کے اندر صرف ایک ہی چیز بچی تھی۔اس حوالے سے مکمل تفصیل جاننے کیلئے ڈیلی پاکستان ہسٹری کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

ہماری مزید تاریخی اور دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کیلئے "ڈیلی پاکستان ہسٹری" یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -