امریکہ میں موجود وہ فرقہ جس کے ہر مرد نے درجنوں شادیاں کر رکھی تھیں

امریکہ میں موجود وہ فرقہ جس کے ہر مرد نے درجنوں شادیاں کر رکھی تھیں
امریکہ میں موجود وہ فرقہ جس کے ہر مرد نے درجنوں شادیاں کر رکھی تھیں

  

پرانے زمانے کے بادشاہوں اور راجاﺅں کے بارے میں تو سنتے پڑھتے ہیں کہ ان کی درجنوں اور سینکڑوں بیویاں اور داشتائیں ہوتی تھیں۔ فی زمانہ بھی کچھ ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں جن سے ان قدیم بادشاہوں کی عیاشیوں کے قصے تازہ ہو جاتے ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے نائیجیریا کے ایک شخص کے متعلق خبر آئی تھی جس نے 52شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کے سو سے زائد بچے ہیں ۔ پھر تھائی لینڈ کے بادشاہ کی کئی بیویاں اور داشتائیں ہیں اور ان کے متعلق  پہلے لاک ڈاؤن کے دوران  خبر آئی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے وہ جرمنی میں پورا ہوٹل بک کروا کر قرنطینہ میں گئے  جہاں انہوں نے اپنے ساتھ 20داشتاﺅں کو بھی قرنطینہ میں رکھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق اب امریکہ سے ایک ایسے مذہبی گروہ کی کہانی سامنے آ گئی ہے جس سے وابستہ ہر مرد نے درجنوں شادیاں کر رکھی تھی۔

امریکہ  میں درجنوں شادیاں کرنے والے  گروہ کے 66سالہ سربراہ کا نام وارن جیفس ہے جو کم سن لڑکیوں کی بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ زبردستی شادیاں کرواتا تھا۔یہی نہیں بلکہ وہ خود بھی کم عمر لڑکیوں سے نہ صرف شادیاں کرتابلکہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا ۔ایک وقت ایسا تھا کہ جب وارن جیفس کی24بیویاں تھیں اور ان تمام کی عمریں 17سال سے کم تھیں۔

 وارن جیفس کا تعلق فنڈا مینٹلسٹ چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس سے ہے، اس گروہ کی بنیاد 1929 میں لورن کیلون ووڈلی نے رکھی تھی۔ اس گروہ کو فرسٹ وارڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کے ماننے والوں کی تعداد چھ سے دس ہزار کے درمیان ہے۔ وارن جیفس سے پہلے ان کے والد رولن جیفس اس گروہ کے سربراہ تھے، اس کا انتقال 2002میں ہوا جس کے بعد فرقے کی سربراہی کی ذمہ داری وارن کے پاس آئی ۔ اس کے والد رولن جیفس کی انتقال کے وقت 19 یا 20 بیویاں اور 60 بچے تھے۔

 44سالہ ربیکا موسر نامی ایک خاتون نے اس گروہ سے وابستہ مردوں کی عیاشیوں کے ایسے قصے دنیا کو سنائے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔ ربیکا نے بتایا ہے کہ اس وقت اس کی عمر صرف 19سال تھی جب وارن جیفس نے اس کی شادی ایک 85سالہ شخص سے کروا دی۔ وارن جیفس ایک چرچ کا صدر تھا اور ہزاروں خواتین بھی اس کے حلقہ عقیدت میں شامل تھیں۔ وہ خود بھی ان خواتین میں سے جس کے ساتھ چاہتا جنسی تعلق قائم کر لیتا اور جسے چاہتا اس کی شادی گروہ کے کسی مرد کے ساتھ کروا دیتا۔

  ربیکا نے بتایا کہ میں اپنے شوہر کی موت  کے بعد اس گروہ میں شامل ہوئی ، وارن جیفس نے مجھے حکم دیا کہ مجھے اس 85سالہ مرد سے شادی کرنی ہو گی۔ میں سمجھ رہی تھی کہ میں اس بوڑھے آدمی کی اکیلی بیوی ہوں گی لیکن شادی کے بعد مجھے پتا چلا کہ اس کی پہلے سے 78بیویاں تھیں۔ ان میں بھی اکثریت کم عمر لڑکیوں کی تھی اور ان کی شادیاں بھی اس بوڑھے سے وارن جیفس نے کروائی تھیں۔ اس حوالے سے مکمل تفصیل جاننے کیلئے ڈیلی پاکستان ہسٹری کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

ہماری مزید تاریخی اور دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کیلئے "ڈیلی پاکستان ہسٹری" یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -