پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 4 ماہ سے قونصل جنرل سے محروم

پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 4 ماہ سے قونصل جنرل سے محروم
پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 4 ماہ سے قونصل جنرل سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم  پاکستان کا اہم قونصلیٹ گزشتہ  چار  ماہ سے بغیر قونصل جنرل  کے کام کر رہا ہے. لاس اینجلس کے سابق قونصل جنرل عبدالجبار میمن مارچ میں انتقال کرگئے تھے جس  بعد سے قونصل جنرل کی سیٹ اب تک خالی چلی آ رہی ہے. قونصلیٹ کی ویب سائٹ بھی  قونصل جنرل کی سیٹ کو خالی ظاہر کر رہی ہے. معلوم ہوا ہے کہ قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل شاہراس عاصم گزشتہ چار ماہ سے بطور قائم مقام قونصل جنرل کام کرتے چلے آ رہے ہیں. 

پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس وسیع وعریض ریاست کیلیفورنیا سمیت11 دیگر امریکی ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنی سروسز فراہم کرتا ہے. امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  نے پاکستان کے اہم قونصلیٹ  میں ایک فل ٹائم قونصل جنرل کی سیٹ کو خالی رکھنا سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے. انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاس اینجلس میں جلد ایک فل ٹائم قونصل جنرل تعینات کیا جائے.