"عطا تارڑ جیسے ٹیسٹ ٹیوب بے بی جھوٹی قسمیں کھا کر بسوں میں سانڈے کا تیل اور جنتریاں بیچتے ہیں" شہباز گل نے بشریٰ بیگم کی آڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم سے منسوب آڈیو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لیگی رہنما عطاء تارڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آڈیو لیک ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا نے اس کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ ۔ ہر شخص کا بولنے کا ایک انداز ہوتا ہے ، آپ آواز تو سافٹ ویئر کے ساتھ میچ کرسکتے ہیں لیکن وہ الفاظ اور انداز کہاں سے لائیں گے، کسی بے وقوف نے سکرپٹ لکھا ہوا تھا، ایک ہی لفظ کی دو جگہ پر مختلف ادائیگی کی گئی۔یہ آڈیو ٹیپ لوگوں کی گھروں کی خواتین کو بدنام کرنے کیلئے چھوڑی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ آج پریس کانفرنس میں بشریٰ بی بی کا نام گھٹیا طریقے سے لے کر اچھل رہے تھے، عطاء تارڑ جیسے سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بے بی اسی شکل کے ساتھ شیخو پورہ لاہور کی بسوں کے اندر جھوٹی قسمیں کھا کھا کر سانڈے کا تیل اور جنتریاں بیچتے ہیں، اس طرح کا چول آدمی لوگوں کے گھروں کی عورتوں کی باتیں کرتا ہے، جنہوں نے اس کا پٹا کھولا ہے وہ اس کو لگام دیں۔ان کے دادا مرحوم نے جو بروکری کی تھی وہ سب کے سامنے ہے، جیسی آپ کی تربیت ہے آپ ویسی ہی باتیں کریں گے۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیڈروں کے فونز کا ڈیٹا سامنے لے آئے تو یہ پچھتائیں گے،ان کے فون پورنوگرافی سے بھرے پڑے ہیں ، آپ کا پٹہ کھل گیا ہے تو کم از کم اپنا منہ بندرکھیں، شہبازشریف کے موبائل کا ڈیٹا سامنے رکھ دیا تو پتہ نہیں کہاں سے دھواں نکلے گا۔