پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ارسلان خالد نے آڈیو لیک پر بات کرنے سے انکار کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ارسلان خالد نے بشریٰ بی بی اور اُن سے منسوب مبینہ آڈیو کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اینکر شہزاد اقبال نے مؤقف کیلئے رابطہ کیا تو ارسلان خالد نے نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان خالد نے کہا کہ وہ اس پر رد عمل کیوں دیں؟ سوال تو اُن سے پوچھنا چاہیے جو اس قسم کی چیزیں لیک کرتے ہیں۔آڈیو لیک میں کیا تھا؟خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔