بیوی کے بارے میں انسٹاگرام پر نازیبا تبصرہ کرنے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

بیوی کے بارے میں انسٹاگرام پر نازیبا تبصرہ کرنے پر دوست نے دوست کی جان لے لی
بیوی کے بارے میں انسٹاگرام پر نازیبا تبصرہ کرنے پر دوست نے دوست کی جان لے لی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں پولیس نے اپنے دوست کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو کئی مہینوں بعد گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوہن لال نے اپنے دوست شوکت علی کو گزشتہ برس دسمبر میں قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔ دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر ایک تبصرے کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ شوکت علی نے اپنے ساتھ کام کرنے والے سوہن لال کی بیوی کے حوالے سے انسٹاگرام پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ 

شوکت علی کے قتل کے بعد سے سوہن لال فرار تھا، وہ ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹا میں موجود تھا اور مسلسل ٹھکانے بدل رہا تھا، اس کے فون کے ذریعے پولیس لوکیشن پر پہنچی تو ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ بعد ازاں اسے ریاست گجرات کے شہر دوارکا سے گرفتار کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -