بحیرہ احمر میں شارک کا حملہ، 2 خواتین ہلاک
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں بحیرہ احمر کے ایک ریزارٹ ٹاؤن میں شارک کے حملے میں 2خواتین ہلاک ہوگئیں۔
"عرب نیوز" کے مطابق خواتین پر شارک کے حملے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ تیراکی میں مصروف 2خواتین پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ سہل حشیش کے علاقے میں بحیرہ احمر میں پیش آیا۔
وزارت ماحولیات نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ماہرین کی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جو شارکس کے حملوں کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔