بھارت سے مثبت توقعات ہیں:چیئر مین پی سی بی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات مثبت رہے ہیں اورامید ہے کہ پاک بھارت کرکٹ جلد بحال ہوگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک میچ ہارنے سے کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔اس لئے کپتان کو برا نہیں کہنا چاہئے۔