وزیراعلیٰ اوروزراء نے پنکھے پکڑ لیے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مینارپاکستان پر موجود وزیراعلیٰ پنجاب کے احتجاجی کیمپ میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی جس پر وزراءنے ہاتھ کے پنکھوں کا استعمال شروع کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے طوررپر اپنا کیمپ آفس مینار پاکستان میں منتقل کردیاہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب بس کے ذریعے پہنچے اور کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔گذشتہ چنددنوں بجلی کے بے دریغ استعمال کے بعد آج متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بجلی جانے کے بعد کابینہ ممبران کو گرمی نے آگھیر ا جس کے نتیجے میں بعض اراکین پسینے پونچھتے اور بعض ہاتھ سے استعمال ہونے والے پنکھے استعمال کرتے دکھائی دیئے ۔