قبائلی علاقے میں تین ڈرون حملے، 14 افراد جاں بحق

قبائلی علاقے میں تین ڈرون حملے، 14 افراد جاں بحق
قبائلی علاقے میں تین ڈرون حملے، 14 افراد جاں بحق

  

جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل برمل اور وانامیں امریکی جاسو س طیاروں کے ڈرون حملوں میں 14افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق واچہ دانہ میں مریکی جاسوس طیارے ایک گھر اور گاڑی پر دو دومیزائل داغے جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر 10افرا دہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کل کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے مولوی نذیر گروپ کے اہم کمانڈر رحمان علی کی گھر میں فاتحہ خوانی ہورہی تھی کہ جاسوس طیارے کا حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں مولوی نذیر گروپ کے ہی کمانڈر ملنگ سمیت آٹھ افراد مارے گئے جبکہ گاڑی پرحملے کے نتیجے میں دو غیر ملکی شدت پسند مارے گئے۔اُدھر وانا میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈرون حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مزید :

قومی -