حافظ آباد میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ،6افراد ہلاک

حافظ آباد میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ،6افراد ہلاک
حافظ آباد میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ،6افراد ہلاک

  

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب آتش بازی کےکارخانے میں دھماکےسےدو حقیقی بھائیوں ظفرارشدسمیت چھ افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے ۔دھماکے کےبعدفیکٹری کےگودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس پرقابو پانےکےلیے فائربریگیڈکی ٹیموں نےآگ بھجائی ۔ڈی پی او حافظ آبادکرامت اللہ ملک اور ڈی ایس پی صدر سرکل نے زخمیوں کی عیادت کی اورمیڈیا سےکوبتایاکہ فیکٹری مالک محمد امین موقع سےفرارہوگیاہے جسے جلد گرفتارکرکے اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ اِسی مقام پر اِس سے پہلےبھی دھماکے ہوچکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نےکوئی کارروائی نہیں کی اورفیکٹری چلتی رہی ۔

مزید :

سیاست -اہم خبریں -Breaking News -